ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل لیول ٹیکنیکل فیسٹ میں بھٹکل انجمن طلباء کی شاندا ر کامیابی

نیشنل لیول ٹیکنیکل فیسٹ میں بھٹکل انجمن طلباء کی شاندا ر کامیابی

Sat, 01 Oct 2016 18:13:10    S.O. News Service

بھٹکل یکم اکتوبر (ایس او نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کے طلباء نے ہبلی KLEIT میں ADVITIYA2016 کے عنوان پرمنعقدہ  نیشنل لیول ٹیکنیکل فیسٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 17انعامات حاصل کیے۔ اس طرح انجمن کالج کی ٹیم اس فیسٹ کی چمپیئن قرار دی گئی ہے۔

فیسٹ کے دوران مختلف زمروں میں مقابلے ہوئے اور ہر زمرے میں 100سے زائد شرکاء نے حصہ لیا تھا۔AITMبھٹکل کے جن طلباء نے انعامات جیتے ان کے نام اس طرح ہیں: فرحان احمد، ناصف احمد، بالچندراآر جوگی، لکشمیش دیواڈیگا، سیف رکن الدین، پرمود شاستری، روی نائک، متھن، نوحیل، سعود، عبدالموشی، فاطمہ عرفا رکن الدین اور فاطمہ مہناز

کالج کے پرنسپال ڈاکٹر ایم اے بھاوی کٹی، دیگر اساتذہ اور منیجمنٹ کے ذمہ داران نے طلباء کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
 

 

 


Share: